
خلیج اردو
دبئی ڈیوٹی فری کی ملینیم ملینیئر قرعہ اندازی میں 38 سالہ بھارتی شہری نے 10 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم جیت لی، کامیاب بھارتی شہری گزشتہ 11 سال سے اس قرعہ اندازی میں مسلسل حصہ لے رہا تھا۔
کیرالہ سے تعلق رکھنے والے شاہین سہیلہ بشیر محمد ایک بیٹی کے والد ہیں اور 6 سال قبل العین منتقل ہوئے تھے۔ وہ اس وقت مصفح میں ایک تعمیراتی کمپنی میں سینیئر اسٹی میشن انجینئر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
شاہین نے کامیابی پر دبئی ڈیوٹی فری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تشہیری مہم لوگوں کو اپنے خواب پورے کرنے اور اہداف حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 16 اکتوبر کو 39 برس کے ہونے والے ہیں، اس لیے یہ ان کیلئے وقت سے پہلے سالگرہ کا تحفہ بھی ہے۔
بھارتی شہری کے مطابق وہ جیتی ہوئی رقم سے اپنے آبائی شہر میں گھر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ باقی رقم اپنی بیٹی کی تعلیم کیلئے محفوظ کریں گے۔
اسی قرعہ اندازی میں دو دیگر افراد نے بھی قیمتی انعامات اپنے نام کیے۔ فائنست سرپرائز قرعہ اندازی میں عراق میں مقیم عراقی شہری آریا مصطفیٰ نے بی ایم ڈبلیو ایکس 6 ایم کمپیٹیشن گاڑی جیتی، جس کا رنگ آئل آف مین گرین میٹالک ہے۔
دبئی میں مقیم 65 سالہ بھارتی شہری سیالی شمس الدین نے فائنست سرپرائز سیریز 680 میں ٹکٹ نمبر 0270 کے ذریعے اپریلیا ٹوونو وی 4 فیکٹری 1100 موٹرسائیکل جیت لی۔ وہ کرامہ میں موبائل فون اور ٹیلی فون لوازمات کی دکان پر کام کرتے ہیں اور کامیابی پر دبئی ڈیوٹی فری کا ٹیلی فون پر شکریہ ادا کیا۔
سیالی شمس الدین تین بچوں کے والد ہیں۔







