
خلیج اردو
ایرانی پاسداران کا آبنائے ہرمز کے جنوب میں دو آئل ٹینکروں کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ، آگ لگنے کے بعد دونوں جہاز رک گئے
ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں دو آئل ٹینکر ایرانی بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئے اور رک گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا پر منگل کو جاری بیان میں یہ دعویٰ کیا گیا، تاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں ٹینکروں کو کس وقت نشانہ بنایا گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ایران نے پیر کی رات ایک امریکی ڈرون مار گرایا۔
بیان میں دونوں ٹینکروں کی شناخت، ان پر موجود عملے کی صورتحال یا واقعے کے مقام سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔






