متحدہ عرب امارات

شارجہ میں ایندھن جیسی بو پھیلنے کی شکایات، حکام نے صورتحال کو محفوظ اور قابو میں قرار دے دیا

خلیج اردو
شارجہ میں ایندھن جیسی بو پھیلنے کی شکایات، حکام نے صورتحال کو محفوظ اور قابو میں قرار دے دیا

شارجہ میں فضا کے اندر ایندھن یا گیس جیسی تیز بو محسوس ہونے کی شکایات پر حکام نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صورتحال قابو میں ہے اور کسی قسم کے خطرے کی کوئی وجہ نہیں۔

شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ مبارک بن عامر نے پروگرام ’ڈائریکٹ لائن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ اور اس کے پڑوسی امارات کے بعض رہائشیوں کی جانب سے فضا میں غیر معمولی بو کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ صورتحال محفوظ اور مستحکم ہے اور کوئی ایسی بات نہیں جو خطرے کا باعث بنے۔ حکام کسی بھی نئی پیش رفت کی صورت میں عوام کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

رپورٹس کے مطابق پیر سے شارجہ اور دبئی کے متعدد رہائشیوں نے فضا میں پھیلنے والی تیز اور ناگوار بو کی شکایات کی ہیں۔ کئی افراد نے سوشل میڈیا اور عوامی پیغام رسانی کے پلیٹ فارمز پر اس بو کو ایندھن یا گیس جیسا قرار دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button