خلیج اردو – سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے بتایا ہے کہ مشترکہ آپریشن سینٹر کو 911 پر آتشزدگی کی اطلاع جمعرات کی شام کو ملی تھی- بتایا گیا ہے کہ جدہ کے السلیمانیہ محلے میں الحرمین ٹرین سٹیشن کے صحن میں آگ لگ گئی ہے
القرنی نے بتایا کہ آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو ٹیمیں متحرک کردی گئیں- معائنے سے پتہ چلا کہ آگ السلیمانیہ محلے کے الحرمین ٹرین سٹیشن کے صحن میں موجود پورٹا کیبنز میں لگی ہوئی ہے جنہیں دفاتر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا
القرنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
القرنی کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی سےآگ کا دائرہ محدود کردیا گیا اور اسے آس پاس کے علاقوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا- تاہم ٹیمیں آگ بجھانے کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں






