( خلیج اردو ) سعودی عرب میں 224 کلوگرام چرس کے ساتھ ایک سعودی مرد دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیاہے۔چرس کو ٹرک کے پوشیدہ خانوں میں جزان کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پرضبط کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے آل دئیر کے علاقے میں ناکہ بندی کر رکھی تھی جب ایک مشکوک ٹرک نمودار ہوا جس میں دو خواتین اور ایک مرد ڈرائیو سوار تھے ۔ ٹرک کی تلاشی کے دوران جانوروں کے چارے کے نیچے اعلی معیار کا چرس چھپایا گیا تھا جس کو پولیس نے ضبط کرلیا اور دو خواتین کے ساتھ مرد ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا ۔
محکمہ داخلہ میں ڈاریکٹر میڈیا کرنل احمد آل طویان نے بتایا کہ اس ہفتے میں یہ پہلی کاروائی ہے جس میں اتنی بڑی مقدار میں چرس برآمد ہوا ہے ۔ گزشتہ ہفتے سعودی کار کسٹم حکام نے کیپٹاگون ڈرگ کی 5 لاکھ 70 ہزار 520 گولیاں ضبط کی تھی ۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کی سزا موت ہے ۔
Source :Gulf News