(خلیج اردو )امارات ائیر لائن نے پاکستان کے لئے دو طرفہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔ لاہور ،کراچی اور اسلام اباد کے بعد سیالکوٹ اور پشاور کے لئے بھی پروازیں شروع کی جائیگی۔
امارات ائیر لائن نے 10 اگست سے پروازوں کی بحالی میں دیگر مقامات کو بھی شامل کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے لئے ہفتے میں 60 پروازیں چلائی جائیگی جو کہ پہلے 53 تھی ۔
امارات ائیر لائن نے اگست 16 سے امارات بوئنگ 777-300ER کے پاکستان کے لئے مزید پروازیں شروع کرے گی اور ہفتہ میں 60 دوطرفہ پروازیں چلائی جائے گی ۔
امارات ائیر لائن نے ہفتہ میں کراچی کے لئے 21 پروازوں سے بڑھا پروازیں 28 کر دی گئی ،لاہور کے لئے 10، سیالکوٹ کے لئے 10 اور پشاور کے لئے ہفتہ میں 5 پروازیں چلائی جائیگی ۔
مسافروں کو یاددہانی کرائی گئی ہے کہ سفر سے پہلے اپرول اور کویڈ 19منفی ٹیسٹ درکار ہوگا جس کے بغیر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Source :Khaleej Times







