پاکستانی خبریں

پاکستان نے کرونا وائرس کنٹرول کرکے دنیا کو حیران کردیا

ماہرین کے مطابق کرونا کنٹرول کی بڑی وجہ نقل وحرکت منجمد کرنا بنی

(خلیج اردو ) پاکستان نے کرونا وائرس کنٹرول کرکے دنیا کو حیران کردیا ماہرین کے مطابق کرونا کنٹرول کی بڑی وجہ نقل وحرکت منجمد کرنا بنی جبکہ گرمی کے بڑھنے نے بھی کرونا کو وائرس کو پھیلانے سے روکا ۔

پاکستان میں کرونا وائرس مئی جون کے مہینے میں تیزی سے پھیلا اور ماہرین پاکستان کو ایشیاء کا سپین اور اٹلی قرار دینے لگے تھے مگر پھر ایسا کرشمہ ہوا کہ حالات یکسر بدلنے لگے اور پاکستان میں کویڈ 19 کیسز تیزی سے نیچے آنے لگے جس کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ پالیسی پر عمل برآمد بنی ۔

ماہرین نے پاکستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو ناکام قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کا ہیلتھ کیئر سسٹم کمزور ہے جو کرونا وائرس کے علاج کرے کا اضافی بوجھ نہیں اٹھا سکتا ۔ پاکستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم نے عالمی ماہرین کی رائے کو غلط ثابت کر دیا اور ناکافی وسائل کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کو بہترین انداز میں علاج معالجے کی سہولیات میسر کی جس کے باعث پاکستان میں صحت یابی کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ گیا جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ رہا ۔

پاکستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کی وجہ سے تمام تجارتی عوامی اور تعلیمی مقامات کھولے جارہے ہیں اور معمولات زندگی کو ترتیب میں لانے کے لئے تمام پابندیاں ہٹا دی گئی ہے اور سیاختی مقامات کو بھی کھول دیا گیا ہے جہاں لوگوں کا رش بڑھ رہا ہے ۔

ماہرین ایک مرتبہ پھر شک ظاہر کر رہے ہیں کہ ایسا نہ ہو کرونا واپس آجائے کیونکہ دنیا میں اتنی تیزی سے معمول پر آنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے جتنی تیزی سے پاکستان نے معمولات زندگی کی طرف بحالی کا پلان ترتیب دیا ہے ۔

پاکستان میں شاید کوئی ہی ایسا طبقہ ہو جو کرونا وائرس سے محفوظ رہا ہو کیونکہ کرونا وائرس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی تھی اور اب حالات ایسے ہیں کہ لوگوں نے اختتامی تدابیر پر عمل کرنا ہی چھوڑ دیا ہو جیسے ۔ ماہرین کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے لئے آئندہ دو تین مہینے بہت اہم ہے اور تب ہی پاکستان کرونا وائرس سے بلکل پاک ہوسکے گا ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button