خلیجی خبریں

غیرقانونی تارکین کو جعلی اقامے بیچنے والے گروہ کو گرفتار کرلیاگیا

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے رپورٹوں کی بنیاد پر جعلسازوں کے گروہ کے اڈے پر چھاپہ مارا- جہاں سے ایک سعودی شہری، دو شامی اور دو پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے

خلیج اردو – میڈیا رپورٹس کے مطابق  جعلسازوں کے قبضے سے  91 جعلی اقامے برآمد ہوئے- جعلساز اقامہ محنت اور سرحدی سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو جعلی اقامے اور ورک پرمٹ تیارکرکے فروخت کررہے تھے

ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس  نے بتایا کہ غیرقانونی تارکین کو جعلی اقامے بیچنے والا غیرملکی گروہ گرفتار کرلیا گیا- دارالحکومت کی پولیس گروہ پر ایک عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھی

الکریدیس نے بتایا کہ پانچوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button