خلیجی خبریں

جعلی عرب ڈاکٹر خاتون گرفتار

المرصد ویب سائٹ کے مطابق عرب خاتون پلاسٹک سرجری کاکام ایک عرصے سے کر رہی تھی

خلیج اردو – سعودی عرب کے شہر حائل کے محکمہ صحت نےبتایا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل سینٹر سے ایک جعلی عرب ڈاکٹر خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے

محکمہ صحت حائل نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں عرب خاتون کی شہریت نہیں بتائی البتہ  بتایاگیا ہے کہ وہ پلاسٹک سرجری کا کام کسی مستند ڈگری کے بغیرسر انجام دے رہی تھی۔

محکمہ صحت نے جعلی عرب خاتون ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اس کی فائل متعلقہ ادارے کے حوالے کر دی ہے جو پوچھ گچھ مکمل کرکے اس کے خلاف مقررہ سزا کا فیصلہ کرے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button