خلیج اردو – اردو نیوز کے رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب کے قطیف ریجن میں بلدیہ نے موسیقی کی مخلوط محفل منعقد کرنے پر کیفے کو سیل کرکے مالکان کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
موسیقی کی محفل میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا تھا جبکہ مہلک بیماری سے بچاو کے لے وہاں آنے والوں نے ماسک کی پابندی بھی نہیں کی تھی۔
اطلاع ملتے ہی بلدیہ کی مخصوص ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ کیفے کے مالک کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اس پر جرمانہ عائد کیا۔ کیفے کو بھی سیل کر دیا گیا





