متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 3 لاکھ 16 ہزار افراد جرمانہ

ڈرائیور پر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چار سو درہم جرمانہ مقرر ہے

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں دو سالوں میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 3 لاکھ 16 ہزار افراد کو جرمانہ کیا گیا ہے ۔ ان میں ایک لاکھ 3 ہزار تک ڈرائیور جب کہ 2 لاکھ 6 سو تک گاڑی میں سوار دیگر افراد کو جرمانہ کیا گیا ۔

ڈرائیور پر بیلٹ بہ باندھنے کا جرمانہ 400 درہم ہے جو متحدہ عرب امارات کے وفاقی ٹریفک قانون کے مطابق وصول کیا جاتا ہے ۔گزشتہ دنوں ابوظہبی پولیس نے بیان جاری کیا تھا کہ چھ مہینوں میں ابوظہبی شہر میں 22 ہزار 162 افراد کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ کیا گیا تھا ۔

سیٹ بیلٹ باندھنے سے حادثات میں جانی نقصان سے بچا جاسکتا ہے اور آنجہانی واقعات میں 80 فیصد تک ایکسیڈنٹ کے خطرات ختم ہوجاتے ہیں ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button