(خلیج اردو ) دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے نیا میڈیکل فٹنس سینٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔ میڈیکل فٹنس سینٹر میں چھ لاکھ پچاس ہزار ورکرز کام کرینگے جبکہ 3 ہزار 500 ٹیسٹ روزانہ کے حساب سے کئے جائینگے۔
دبئی میں یہ گیارواں میڈیکل فٹنس سینٹر ہے جو دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے بنایا گیا ہے ۔ میڈیکل فٹنس ٹیسٹ سینٹر صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک کھولا رہے گا جبکہ صحت کی جانج پڑتال کا ٹیسٹ 25 منٹ میں مکمل کیا جائے گا ۔
نئے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ سینٹر کا افتتاح ڈاریکٹر جنرل دبئی ہیلتھ اتھارٹی حومید آل قوتیمی نے کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈی ایچ اے کا کہنا تھا کہ فٹنس سینٹر کا قیام متحدہ عرب امارات میں صحت کی تنددرستی برقرار رکھنے کے لئے عمل میں لایا جاتا ہے ۔
دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ سینٹر میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جسکو چلانے کے لئے تربیت یافتہ ورکرز کو رکھا گیا ہے ۔
ڈاریکٹر جنرل نے کہا کہ دبئی میں فٹنس ٹیسٹ سینٹر کا قیام سرکاری اور پرائیویٹ کمپنیوں کی مدد سے عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد امارتی شہریوں کو تندرست رہنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔
Source: Gulf News







