
لندن(خلیج اردو): برطانیہ کے لندن ایئرپورٹ سے اٹلی کے شہر پیسا جانے والی پرواز میں اس وقت صورت حال غیر معمولی ہوئی جب ایک مسافر جہاز میں سوار ہونے کے دن منٹ بعد جان گیا کہ اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
مذکورہ مسافر ریان ایئر کی پرواز میں اپنے ساتھی کے ہمراہ موجود تھا کہ اسے موبائل پر پیغام موصول ہوا کہ اس کا کورونا ٹیسٹ مثت آیا ہے۔ جس کے بعد اسے جہاز سے اتار دیا گیا تاہم اس عمل سے پروزا ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر کا شکار ہوئی۔
Ryanair flight to Pisa. Suspected corona boi on board #Ryanair pic.twitter.com/kBqtYJYOXE
— Jamie ‘The James’ Jane (@FionnMurphy10) August 26, 2020
بدھر کو پیش آنے والے واقعہ کا پرواز میں موجود ریان ایئر کی انتظامیہ کو معلوم ہونے پر مسافر اور اس کے ساتھی کو جہاز سے اتار کر اس کی نشست اور گردونواح کو ڈس فنکشن کیا گیا ۔
ریان ایئر نے مسافروں کو پرواز کی تاخیر پر معذرت کی ہے۔