متحدہ عرب امارات

دبئی: شراب کی بوتلیں چھپانے سے انکار پر ہم وطن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو نیپالی باشندوں کو قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

اپنے ہم وطن کو شراب کی بوتلیں چھپانے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنانے پر دو غیر قانونی شراب فروش نیپالی باشندوں کو 6 ماہ قید اور 10 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

دبئی کی ابتدائی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران 39 سالہ نیپالی نے عدالت کو بتایا کہ وہ رواں سال مئی میں الشندہگھا کے علاقے کے قریب تھا جب 35 سالہ مدعا علیہ ایک بیگ لے کر اس کے پاس آیا اور اسے اس بیگ کو اپنے پاس رکھنے کو کہا۔

نیپالی متاثرہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ ” مجھے معلوم نہیں تھا کہ بیگ کے اندر کیا ہے۔ لہذا میں نے بیگ کھولا اور اس کے اندر بوتلیں دیکھیں۔ میں نے بیگ رکھنے سے انکار کرتے ہوئے بیگ اسے واپس کردیا۔ لیکن اس نے زد کی کہ میں بیگ اپنے پاس رکھ لوں کیوںکہ غیر قانونی طور پر شراب بیچنے کی وجہ سے پولیس اسے ڈھونڈ رہی ہے”۔

متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ اس نے بیگ رکھنے سے انکار کردیا اس اثناء میں دوسرا مدعا علیہ اور اس کے چار اور آدمی آئے اور اس پر تشدد کرنے لگے۔ متاثرہ شخص نے بتایا” انہوں میرے اوپر تشدد کیا جس سے میرے ناک اور جبڑے پر شدید چوٹیں آئیں، اور وہاں سے فرار ہوگئے”۔

تاہم دبئی پولیس نے 29 سالہ مدعالیہ اور اس کے ساتھ کور گرفتار کر لیا۔ متاثرہ شخص کی میڈیکل رپورٹ سے پتہ کہ تشدد کے باعث اس کے جبڑا 15 فیصد تک معزور ہو گیا ہے اور اسے چبانے میں مشکل کا سامنہ ہے۔

دبئی پولیس پراسیکویشن نے ملزمان پر متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے اور 15 فیصد تک مستقل معزوری کا شکار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تاہم عدالت نے مدعالیہ اور اس کے ساتھی کو جیل کی سزا کاٹنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

خیال رہے کہ 15 دن کے اندر اندر فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button