
(خلیج اردو ) فرانس کے رسالے میں اسلام مخالف مواد شائع ہونے پر پاکستان میں مذمتی جلوس نکالے گئے ۔ جمعہ کے روز نکالے گئے جلوسوں میں فرانس مخالف نعرے لگائے گئے اور فرانس کے سفارتکار کو ملک بدر کر
نے کا مطالبہ کیا گیا ۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بیان دیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی تذلیل ہورہی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں اسلام مخالف مواد کی مخالفت کی جاتی رہے گئی کیونکہ یہاں مذہب پر سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ۔
چارلی ہیبڈو نامی رسالے میں کئی سالوں سے اسلام مخالف مواد شائع ہوتا آرہا ہے جس کی دنیا بھر میں مسلمان مذمت کرتے ہیں مگر فرانس میں رسالے کے خلاف کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے ۔
یاد رہے کہ 2015 میں اسلام مخالف مواد شائع کرنے پر فرانسیسی ایڈیٹر کو ہلاک کردیا گیا تھا اور حملہ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمے کہ سماعت ہورہی ہے ۔
پاکستان میں جلسوں کی قیادت تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نامی سیاسی جماعت نے کی۔ تحریک لبیک نے کراچی ،لاہور ،اسلام آباد اور پشاور میں بڑے جلوس نکالے اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔ انہوں نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر فرانس مخالف نعرے درج لئے گئے تھے ۔ مظاہرین نے فرانس کے جھنڈے کو پاوں تلے روند کر دنیا کو پیغام دیا کہ توہین مذہب کے نام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ۔

مظاہرین نے عالمی ممالک سے مطالبہ کیا کہ فرانس کی حکومت پر دباو ڈالا جائے کہ توہین مذہب کرنے والے ہفتہ وار رسالے کو بند کیا جائے اور اسلام کی توہین کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
Source :Gulf News







