عالمی خبریں

عالمی ادارہ صحت کا پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف ، کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے، ڈبلیو ایچ او چیف

خلیج اردو
12 ستمبر 2020
دبئی: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ پاکستان ان 7 ممالک میں شامل ہے جن کی کورونا کے خلاف کامیابیاں دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے اور ان کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

پیر کو ایک بیان میں ڈاکٹر ٹیڈروس نے متنبہ کیا کہ دنیا کو وبائی امراض کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

” ہمیں یہ سمجھنا ہو گا کہ یہ آخری وبا نہیں، ہمیں مزید ایسے وبائی امراض کیلئے تیار رہنا ہوگا،” ڈاکٹر ٹیڈروس نے جینوا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ وبائی امراض ایک حقیقت ہے اور یہ زندگی کا حصہ ہے اور دنیا کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈرس نے کورونا کے خلاف پاکستان کی موئثر حکمت عملی کی تعریف کرے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے خلاف کے مضر اثرات سے بڑی آبادی کو بچایا۔ انہون نے کہا کہ پولیو سے لے کر کورونا تک پاکستان کے ہیلتھ ورکرز کا کردار لائق تحسین ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے بتایا کہ تھائی لینڈ ، اٹلی منگولیہ ، یوروگوے ، جرمنی ، موریشس باقی دیگر ممالک ہیں جنہوں نے وبا پر موئثر طریقے سے قابو پایا۔

انہوں نے کہا کہ اس وباء سے جو ہیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

دسمبر 2019 میں چین میں سامنے آنے والے کورونا وائرس سے اب تک 27.19ملین لوگ متائثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں 888326 افراد وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں سابق وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک ٹویٹ میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کیلئے تعریفی کلمات کو ملک کیلئے اعزاز قرار دیا ہے۔

 

 

Source Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button