پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ میں پاکستانی نژاد ایک سالہ بچی ذہینی معذوری کا شکار والدین زیادہ اسپتال اخراجات سے پریشان

(خلیج اردو ) شارجہ میں پاکستانی نژاد والدین کی ایک سالہ بچی کے گلے میں کھانا پھنس گیا بچی ذہینی معذور ہوگئی۔
حسنہ نور کی عمر ایک سال ہے اور 11 اگست کو اسکی پہلی سالگرہ منائی گئی تھی ۔ سالگرہ کے موقع پر حسنہ کو والدین کی جانب سے بہت تحفے تحائف ملے تھے ۔

اس کے والدین نے کہا کہ سالگرہ کے ایک ہی دن بعد اسکی والدہ اسکو کچڑہ کھیلا رہی تھی جو حسنہ کے گلے میں پھنس گئی ۔ حسنہ کا سانس بند ہوگیا جس کی وجہ سے اسکو اسپتال منتعقل کردیا گیا ۔ اسپتال میں ابتدائی اعلاج کے بعد حسنہ کے دل نے تو کام شروع کردیا مگر دماغ تک آکسیجن نہ پہنچنے کی وجہ سے اسکا ذہین دباو کا شکار ہوگیا ۔حسنہ اسپتال میں ذہینی معذوری کا شکار بنتی جارہی ہے ۔

حسنہ کو القوس اسپتال میں 10 دن تک آئی سی یو میں رکھا گیا تھا جس کے بعد اسکو آل قاسیمی اسپتال شارجہ منتعقل کردیا گیا جہاں پر اسکا علاج جاری ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق بچی کو ٹیوب کے ذریعے کھانہ دیا جارہا ہے جس کے بعد ڈاکٹر سرجری کے ذریعے خوراک کی نالی لگانے کا کام شروع کرینگے ۔

حسنہ کا والد سامان کی ٹرانسپورٹ کا کام کرتا ہے بتاتا ہے کہ حسنہ خاموش پڑی ہے جبکہ اسکے دادا دادی والدہ اور بہن بھائی اسکو ہنسانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ حرکت کرنے سے قاصر ہے ۔ ایک دن پہلے وہ بہت خوش تھی ہم نے اسکو نئے کپڑے پہنائے تھے اور وہ سب کو دیکھ ہنستے ہوئے کھیل رہی تھی جبکہ اس حادثے کے بعد ہم سب اسکے سامنے تو آتے ہیں مگر وہ صرف آنکھیں کھول رہی ہے جس میں تکلیف کا درد نمایا ہوتا ہے جس ہم دیکھ نہیں سکتے ۔

اسکے والد نے کہا کہ حسنہ کا میڈیکل انشورنس ابھی تک نہیں بنایا گیا اور ہمیں اسکے لئے انشورنس بنانے کا سوچ ہی رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آگیا ۔ حسنہ کے علاج پر 90 ہزار درہم خرچہ آیا ہے جس کو ادا کرنا ہمارے لئے ناممکن بنتا جارہا ہے ۔ اسکے والد نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ حسنہ اب کبھی بھی پہلے جیسے نہیں ہو سکے گی مگر ہم نے حوصلہ نہیں چھوڑنا اور اسکا علاج کرتے رہنا ہے ۔ اس نے کہا کہ ہمیں اپنے اللہ تعالی پر یقین ہے کہ وہ حسنہ پر رحم کرنے اسکو پہلے جیسا کردیگا ۔

بچی کے والد نے امداد کہ اپیل کی ہے اور saman@khaleejtimes.com
یا 0526498889 پر رابطہ کر کے براہراست بچی کے والد سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button