عالمی خبریں

ریسلر کو سزائے موت، امریکہ نے ایرانی جج پر پابندی عائد کر دی

خلیج اردو
25 ستمبر2020
واشنگٹن: ایران میں نوجوان ریسلر کو سزائے موت دینے والے جج پر امریکہ نے پابندیاں عائد کردیں۔ اس سزائے موت سے عالمی سطح پر لوگوں میں غم وغصہ پایا جارہا ہے۔

27 سالہ نوید افکاری کو اس مہینے پھانسی دی گئی تھی جن پر الزام تھا کہ انہوں نے 2 سال قبل مظاہروں کے دوران قتل کیا تھا۔

قومی چیمپئن افکاری کو سزا دینے والے جج سید محمد ساداتی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ملزم کو اقبال جرم کیلئے حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ افکاری کا قتل غیرتہزیب یافتہ عمل ہے۔ امریکہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایرانی حکومت کے خلاف پابندیاں لگائے۔

امریکہ نے بہائ عقائد رکھنے والے افراد کو سزائے موت دینے پر ایران کے انقلابی عدالت کے جج محمد سلطانی پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ پابندیوں کے مطابق امریکہ میں ان دونوں افراد کے نام جائیداد ضبط ہونگی۔ ان افراد سے کسی بھی طرح کا معاشی لین دین امریکہ میں جرم ہوگا۔

افکاری کی سزائے موت کے بعد ایران مخالف جزبات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران نے جرمنی کے سفیر کی جانب سے ایک ٹویٹ پر انہیں طلب کرکے احتجاج کیا جنہون نے کہا تھا کہ یہ سزا افکاری کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ اس طلبی سے ایران اپنے خلاف اٹھنی والی آوازوں کو دبانا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات میں تناؤ ہے جس میں امریکہ ایران کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات رکھتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button