خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دبئی حکام نے بخار کا علاج کرنے والے ہپستالوں کو دیگر بیماریوں کا علاج کرنے والے ہسپتالوں سے الگ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پیر کے روز ہسپتالوں کے معائنے کے دورے کے دوران دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ڈائریکٹر جنرل حمید القطامی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد مریضوں کو محفوظ علاج کی سہولت فراہم کرنا اور ڈی ایچ اے کی جانب سے وبائی امراض کی روک تھام کے لیے بنائے گئے نظام کو بہتر بنانا ہے۔
حمید القطامی کا مزید کہنا تھا کہ
المظہار کلینک
ال صفا کلینک
اور ال ممضار کلینک اب بخار سے متعلقہ مریضوں کا علاج نہیں کریں گے، بلکہ ایسے مریض اگر بخار یا کسی متعدی مرض کی علامات کی شکایت کرتے ہیں تو ان کو ڈی ایچ اے کے دیگر پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹرز بھیج دیا جائے گا۔
ال مظہار کلینک کے معائنے کے دوران القطامی کا کہنا تھا کہ حکام ہیلتھ مراکز میں اپنے مریضوں کی حفاظت کے لیے بہت اہمیت دیتے ہیں اور مریض کے علاج میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے نے پرائمری ہیلتھ کیئر مراکز کی ڈویلپمنٹ کے لیے بہت زیادہ زور دیا ہے کیونکہ پرائمری ہیلتھ کیئر مراکز اس وقت فرنٹ لائن طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ اور یہ مراکز دبئی بھر میں موجود ہیں تاکہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات تک آسان رسائی حاصل ہو۔
Source: Gulf News







