Uncategorized

دبئی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کے خلاف کاروائیاں جاری، مزید اٹھارہ مراکز پر جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

تجارتی مراکز کے معائنے کے بعد دبئی اکنامک ڈیپارٹمنٹ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی درج ذیل 18 دکانوں پر جرمانے عائد کر دیے گئے ہیں۔

ان اٹھارہ دکانوں میں سے چھ دکانیں ریٹیل کاروبار سے متعلق ہیں، 2 ریڈیمیڈ گارمنٹ، چار کاروبار ٹیکسٹائل سے متعلق ہیں، 2 جم اور چار دیگر کاروباروں سے منسلک ہیں۔

جبکہ دیگر 12 تجارتی مراکز کو سماجی فاصلہ رکھنے سے متعلق اسٹیکر نہ لگانے کے باعث وارننگ جاری کی گئی ہے۔

https://twitter.com/Dubai_DED/status/1310498422055735296?s=20

محکمہ اقتصادیات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ معائنے کے دوران 752 تجارتی مراکز کورونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل پیرا تھے۔

معائنے کے دوران سامنے آیا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی دکانیں زیادہ تر دبئی انٹرنیشنل سٹی، ال دغہایا اور ایال ناصر مٰں واقع ہیں۔

ان مراکز پر کورونا ایس اور پیز جیسا کہ ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے کے جرم میں جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دبئی اکنامک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لوگوں کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کاروباری مرکز کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی شکایت دبئی کنزیومر ایپ یا 600545555 پر کال کر کے  کریں، اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں حکام کی مدد کریں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button