متحدہ عرب امارات

کیا زکام کی ویکسین کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے؟ جانیے ماہرین صحت کی رائے

 

خلیج اردو آن لائن:

ایک طرف کورونا وبا اپنے زور پر ہے اور دوسری طرف زکام کی بیماری کا موسم سر پر آن پہنچا ہے۔ ایسے میں ماہرین صحت لوگوں کو خاص طور پر اس سال زکام کی بیماری سے محفوظ رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ اور عوام کو نصیحت کی جا رہی ہے کہ وہ اس سال زکام کی ویکسین کی خوراک ضرور لگوائیں تاکہ زکام کی بیماری سے بچا جا سکے اور ہسپتالوں پر بوجھ نہ بنا جائے جو پہلے سے ہی کورونا وائرس کے خلاف نبر آزما ہیں۔

اس حوالے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اگلے ہفتے سے زکام کے حوالے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں لوگوں کو یو اے ای کے پرائمری مراکز صحت سے کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متحدہ عرب اماارات کی وزات صحت کی جانب سے پیر کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ زکام کی ایک نئی فور سٹرین ویکسین اس ہفتے کے اختتام سے یو اے ای کے تمام پرائمری مراکز صحت پر دستیاب ہوگی۔

جہاں سے تمام رہائشی اور شہری جنہیں زکام ہونے کا شدید خطرہ ہوتا ہے وہ زکام کی ویکسین مفت لگوا سکیں گے۔

وزرت صحت کی جانب سے لانچ کی گئی یہ نئی ویکسین زکام کی چار مختلف اقسام کے خلاف حفاظت فراہم کرتی ہے۔

درج ذیل افراد کو ویکسین مفت لگائی جائے گی:

موذی امراض میں مبتلا افرا،

پانچ سال سے کم عمر بچوں،

حاملہ خواتین،

ضعیف افراد،

اور ہیلتھ ورکرز کو زکام کی ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

جبکہ وہ تارک وطن جو مفت ویکسین لگوانے کے اہل نہیں ہے وہ کسی پرائیویٹ ہسپتال سے 50 درہم فیس میں ویکسین لگوا سکیں گے۔

کیا زکام کی ویکسین کورونا سے بچائے گی؟

وبائی امراض ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فریدہ الحسینی کا کہنا تھا کہ ” ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد زکام کی ویکسین لگوائیں کیونکہ ویکسین کو جسم میں قوت مدافعت پیدا کرنے میں دو ہفتے لگتے ہیں”۔

ڈاکٹر فریدہ کا کہنا تھا کہ زکام کی ویکسین آپ کو کورونا وائرس نہیں بچائے گی لیکن یہ ویکسین ” سانس کی ایسی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے جو آپ کے پھیھڑوں کو متاثر کر کے آپ کو وائرس کے سامنے کمزور بنا سکتی ہیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button