خلیج اردو
29 ستمبر 2020
ٹیکساس: امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں پانی کے اندر امیبا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔ نلکے کے پانی کے اندر امیبا کی موجودگی سے 6 سالہ بچہ متائثر ہوا جس نے اس کے دماغ متائثر کیا اور بچے کی ہلاکت ہوئی۔
امیبا آلودہ پانی میں پایا جانے والا ایک خوردبینہ جانور ہے جو اپنی شکل بدلتا رہتا ہے۔
خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق بچہ 8 ستمبر کو امیبا کی ایک قسم نیوگلیریا فولیری سے متائث ہوا۔ جس نے بچے کے جسم میں ناک کی نالی کے ذریعے دماغ تک راسائی حاصل کی ۔ اس سے بچے سردار ، الٹیاں ، بے چینی ، ہائپرتھیمیہ ۔ گردن کی خارش اور دیگر الجھن کا شکار ہوا۔
تحقیق سے پتہ چلا کہ بچہ امیبا سے متائثر ہے اور جان پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ بچے کے گھر میں موجود پانی میں امیبا ہے۔ ایسے نمونے ٹاؤں اور دیگر علاقوں میں قریبی پانی کے ذخائر میں بھی ملے جس کے بعد گورنر گریگ ایبٹ نے ریاست بھر میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا۔
حکام نے ہدایت کی ہے کہ رہائشی ابلا ہوا پانی استعمال کریں اور اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ریاست کو غیر معمولی ذخائر استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ شہریوں کو نلکے کا پانی استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 1983 سے 2010 تک ٹیکساس کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق امیبا نیوگلریا فوولیری سے 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
Source : Khaleej Times







