خلیج اردو: پشاور بی آر ٹی بس سروس کی تمام بسوں کی انسپیکشن جاری ہے، ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ بس کمپنی کے ماہرین دن رات تمام بسوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام بسوں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی سروس کو بحال کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ تمام بسیں ورانٹی میں ہیں، بسوں کو مزید موثر اور مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مزید جدید آلات نصب کئے جارہے ہیں، چینی ماہرین کی ٹیم پشاور بی آر ٹی میں اپنا کام کررہی ہے، بسوں کو تکنیکی اعتبار سے مزید موثر بنایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ 17ستمبر کو چوتھی بار بس میں آگ لگنے کے بعد پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کو معطل کردیا گیا تھا جس کیلئے بعدازاں چین سے تکنیکی ماہرین معائنے کے لئے بلائے گئے اور انکی درخواست پر ایک ماہ کیلئے سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا







