پاکستانی خبریں

نواز شریف کی تقریر پر پابندی عائد، پیمرا نے ٹی وی چینلز کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا

خلیج اردو

یکم اکتوبر 2020

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے ان تمام افراد کی تقریر ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے متعلق پابندی عائد کر دی جو عدالتوں سے مفرور ہیں یا اشتہاری قرار دیئے گئے ہیں۔

 

پیمرانےاشتہاری اورمفرور مجرموں کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی ہے جس کے مطابق اشتہاری اورمفرورمجرموں کی تقریر، انٹرویو میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی ہے ۔ زیرالتوامقدمات کے ممکنہ نتائج سے متعلق بھی موادنشرکرنے پرپابندی عائد ہے۔

ایسے میں پاکستانی میڈیا چینلز میں قیاس آرئیاں کی جارہی ہے کہ پیمرا نے یہ حکمنامہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقاریر ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے متعلق پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نواز شریف کو پاکستان میں عدالتون نے مفرور قرار دیا ہے ۔ وہ آجکل لندن میں موجود ہیں جہاں وہ علاج کرانے کیلئے گئے ہیں۔ ان کو لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہائی دی تھی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button