
خلیج اردو
11 اکتوبر 2020
حیدرآباد: بھارت میں حیدر آباد کے ایک علاقے میں اپنی ساس کو گلیوں گھسیٹنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے واقعہ کی ریکارڈ ہوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر غم و غصے کے ساتھ زیر بحث ہے۔
پولیس کے مطابق عظمی بیگم نامی خاتون نے 55 سالہ تسنیم سلطانہ کو بالوں سے پکڑ کر گلیوں میں گھسیٹا اور ان کو لگاتار تھپڑ مارے۔ لڑائی کی شروعات ایسی ہوئی کہ عظمی بیگم کی ماں آصف بیگم نے سلطانہ پر حملہ کیا جس کا ساتھ دیتے ہوئے عظمی نے اپنی ساس کو گھر سے باہر گھسیٹ کر گلیوں میں تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعہ ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن میں پیش آیا جہاں پانی کے تنازع شدت اختیار کر گیا اور تشدد پر جاکر ختم ہوا۔ پولیس نے عظمی بیگم اور آصفہ بیگم کو تھانہ میں بند کیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔
پولیس کے مطابق اس سے قبل دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف شکایات درج کیں ہیں۔ عظمی نے اپنے ساس کے خلاف شکایت کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ ناروا سلوک کرتی ہے۔ نہ تو سعودی عرب میں اپنے شوہر کے ساتھ رہنے دیتی ہے نہ ان سے روزانہ بات کرنے دیتی ہے۔
محلے داروں کے مطابق دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا ہے۔ تاہم جھگڑے کے روز عظمی جو ساس کے ساتھ ایک ہی اپارٹمنٹ میں اوپر والی منزل میں رہتی ہے ، کے فلیٹ کی بجلی اور پانی کو اس کی ساس نے مبینہ طور پر منقطع کیا تھا جس کی وجہ سے لڑائی ہوئی۔
Source : Khaleej Times






