
خلیج اردو: دبئی میں 40 سالہ شخص پر پارک میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر سرعام گلے لگانے کے بعد ہراسگی کا الزام لگایا گیا ہے۔
دبئی کورٹ آف فرسٹ انسینس میں مقدمہ کی سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ افریقی نژاد ملزم نے اس عربی خاتون کو پارک میں پہلے گلے لگایا اور پھر اس کی مرضی کے خلاف اس کے کندھے پر سر رکھ دیا جبکہ ملزم اس وقت نشے میں بھی تھا۔
یہ معاملہ 25 اگست کو الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔
مدعا علیہ پر بغیر اجازت نامے کے شراب پینے اور چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا گیا ہے جسکے لئے وہ حراست میں ہے۔
اس مقدمہ میں ایک پاکستانی شخص نے گواہی دی کہ وہ گواہ ہے کہ کس طرح ملزم نے شکایت کنندہ کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔
مدعا علیہ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے کندھے سے عورت کو پکڑا ہے۔
عدالت نے اس مقدمے کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی ہے







