خلیج اردو
12 اکتوبر 2020
ابوظبہی: ابوظبہی میں کورونا وائرس کے انسداد کیلئے حکومت کی جانب سے موئثر حکمت عمل اپنائی گئی ہے۔ اس حوالے سے فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر ٹیسٹ کرارہے ہیں۔ ابوظبہی حکومت کی میڈیا آْفس نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ فری ٹیسٹ کی سہولت ابوظبہی محکمہ صحت ، سیہا ، ابوظبہی پولیس کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ اس میں رضاکاروں کی بڑی تعداد کی معاونت شامل ہے۔
ابوظبہی پولیس میں فیلڈ کوارڈینیٹر کیپٹن ڈاکٹر عائشہ آلمماری کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت شاک باؤٹ شہر میں موجود ہیں۔ ابوظبہی میں اپریل کے مہینے میں ٹارگٹڈ علاقوں میں جاکر بڑے پیمانے پر سکریننگ کا عمل شروع کیا گیا۔ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے کی گئی شراکت داری کے بہت سے مثبت نتائج آئے ہیں۔
فرنٹ لائن کیپٹن علی آلفارسی کا کہنا ہے کہ ہم فیلڈ ورکرز اور ہر شخص کی حفاظت کیلئے ہیں ۔ ہم ہر اس شخص کی مدد کیلئے بھی موجود ہیں جو ہمیں مدد کیلئے پکارتا ہے۔
امارات فاؤنڈیشن کے ایک ملازم حسن علی علی کا کہنا ہمارے ساتھ رضاکروں کی بڑی تعداد 6 مہینوں سے موجود ہیں جو مختلف فیمیلیز کے ساتھ ساتھ تعاون کرکے ان کی مدد کرتے ہیں اور ہمیں ان رضاکاروں کی اعانت حاصل ہے۔
ابوظبہی محکمہ صحت کے چیئرمین عبداللہ آل حامد کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اس وباء سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر بہترین مثال پیش کی ہے۔ متحدہ عرب امارات دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جس میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی تعداد آبادی کے مقابلے میں زیادہ ہے۔امارات میں روزانہ ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔
وزارت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کے انسداد کیلئے قومی سطح پر ٹیسٹنگ سہولت کو پھیلایا جائے۔ جتنے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں گے اتنے زیادہ بہتر انداز میں کورونا کا مقابلہ کیا جا سکے گا۔
Source : Khaleej Times







