پاکستانی خبریں

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سابق آرمی جنرل عاصم سلیم باجوہ کا استعفی قبول کر لیا

خلیج اردو
12 اکتوبر 2020
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔

ٹوئٹر پر عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے فراغت بارے میری درخواست منظور کر لی ہے۔‘ تاہم ابھی تک ان کے استعفے سے متعلق وزیر اعظم ہاؤس یا وزارت اطلاعات کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے.

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے گذشتہ ماہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے ایک دن بعد وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کی وزیر اعظم نے عاصم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا اور انھیں کام جاری رکھنے کو کہا ہے۔ یہ وضاحت بھی آئی کہ جنرل باجوہ کے اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے وزیر اعظم مطمئن ہیں۔

گزشتہ ماہ پاکستان کے ایک صحافی احمد نوروانی نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں جنرل باجوہ اور اس کے خاندان کے بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثوں بارے انکشاف کیا تھا ۔ اس خبر میں یہ تائثر دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ جب عاصم سلیم باجوہ پاک فوج میں اہم عہدوں پر فائیز رہے ہیں تو ان کے خاندان کے افراد کے اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر کی جنرل باجوہ نے فوری طور پر تردید کی اور اسے منظم سازش قرار دیا تاہم بعد میں متعدد ٹی وی ٹاک شوز میں جنرل باجوہ نے وضاحت کی تھی کہ ان کا خاندان کے کاروبار سے تعلق نہیں اور ان کے خاندان نے جائیز ذرائع سے رقم کمائی ہے جس کا سارا ریکارڈ موجود ہے۔

آج پیر کے روز جنرل باجوہ نے اپنے استعفے کی تصدیق کی ہے تاہم وہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کام کرتے رہیں گے۔

Source : BBC

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button