متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی میں 723 نئے پیڈ پارکنگ ایریاز تعمیر کر دیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں الظافرانہ کے علاقے میں 723 نئے پیڈ پارکینگ ایئریاز تعمیر کیے گئے ہیں۔

ابوظہبی بلدیہ کے مطابق ان پارکنگ ایریاز کی تعمیر 4 اشاریہ 6 ملین ڈار کے پراجیکٹ کا حصہ تھی جس کا مقصد الظافرانہ کے علاقے میں ابوظہبی پولیس کے پیٹرل اور ٹریفک ڈائریکٹوریٹ کے ارد گرد نقل حمل اور انفراسٹریکچر بہتر بنانا تھا۔

ان 723 پارکنگز میں سے 103 نئی تعمیر کی گئی ہیں جبکہ 620 پارکنگز پہلے سے موجود جگہوں کی تجدید کر کے پارکنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ان میں 9 پارکنگ کے علاقے معزور افراد کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، اس علاقے نقاسی آب کے نظام اور اسٹریٹ لائٹوں مرمت کی گئی ہے۔ اور پیدل چلنے والوں کے لیے 10 سے 150 مربع میٹر راستے بنائے گئے ہیں اور اسپیڈ بریکرز بھی بنائے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی رفتار کم کی جا سکے۔

اس کے علاوہ اس علاقے میں ایک چوک کو بھی کھلا کیا گیا ہے اور اس کے گرد لائنیں ایک سے دو کر دی گئی ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button