خلیج اردو
15 اکتوبر 2020
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں رزمک کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک افسر اور پانچ سپاہی شہید ہوئے ہیں۔
اپاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کیپٹن عمر فاروق ، نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد ، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔
Source : ISPR






