خلیج اردو
16 دسمبر 2020
عاطف خان خٹک
اسلام آباد: شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کو ایک سال مکمل ہوگیا۔اس موقع پر برطانوی شاہی جوڑے نے بذریعہ ویڈیو لنک پاکستان کے درالحکومت میں واقع اسلام آباد ماڈل اسکول برائے طالبات کے اساتذہ اور بچوں سے ویڈیو کال پر بات کی اور اسکول کی تدریسی سرگرمیوں پرکورونا اثرات سے متعلق دریافت کیا۔
شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ ذہنی آزمائش کا گیم بھی کھیلا اور بچوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔تدریسی عملے نے انہیں بتایا کہ مارچ سے ستمبر تک اسکول بند تھے لیکن رابطہ ایپلی کیشنز کے ذریعے تدریسی عمل جاری رکھا گیا۔
اپنے ورچوول دورے میں شاہی جوڑے نے لاہور میں ایس او ایس چلڈرن ولیج کے عملے سے بھی گفتگو کی جب کہ جوڑے کو بچوں کو کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے تربیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈچ اینڈ ڈچز آف کیمبرج نے طالبان سے پکشنری گیم کھیلنے سے متعلق اگاہ کیا۔
One year on from #RoyalVisitPakistan 🇵🇰🇬🇧 The Duke and Duchess of Cambridge caught up with teachers at Islamabad Model College for Girls to hear how the school’s activities have been impacted, before joining pupils in a game of Pictionary 🎨 pic.twitter.com/iQaAFTRKAq
— The Prince and Princess of Wales (@KensingtonRoyal) October 16, 2020
اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان بہترین دوستی کی مثال ہے۔
https://twitter.com/CTurnerFCDO/status/1317088380623179778
یاد رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ شمالی علاقہ جات کا دورہ بھی کیا تھا۔
۔






