خلیج اردو آن لائن:
دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانپسورٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گلوبل ویلیج کی طرف جانے والے بسوں کے چاروں روٹس کو گوبل ویلیج کے 2020-21 کے نئے سیزن کے شروع ہوتے ہی دوبارہ سے بحال کر دیا گیا ہے۔
یہ روٹس درج ذیل ہیں:
رشیدیہ میٹرو اسٹیشن سے شروع ہونے والا روٹ 102
یونین میٹر اسٹیشن سے شروع ہونے والا روٹ نمبر 103
الغوبیبہ بس اسٹیشن سے شروع ہونے والا روٹ نمبر 104
اور مال آف ایمریٹس میٹرو اسٹیشن سے شروع ہونےو الے روٹ نمبر 106
.@rta_dubai will also resume the electric Abra tourist services inside the Village as of October 25th, the date coincides with the silver jubilee of this premier tourist and family destination. #Dubai pic.twitter.com/MZu14Mvvwn
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) October 17, 2020
اس کے علاوہ، گلوبل ویلیج کی 25 ویں سالگرہ پر آر ٹی اے 25 اکتوبر سے گلوبل ویلیج کے اندر الیکٹرک ابرا ٹوریسٹ بس سروس کا آغاز کرے گی۔
اس موقعے پر آر ٹی اے کی سی ای او احمد ہاشم بہروزیان کا کہنا تھا کہ ہم ” کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے نفاذ اور ان پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں گے”۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ” اس بار گوبل ویلیج جانے والے مسافروں کے لیے وولوو ڈیلکس بسوں کا استعمال کر رہیں۔ جس سے سیاحوں آرام و سکون میں اضافہ ہوگا اور گوبل ویلیج کی جانب انکا سفر دوبالا ہوجائے گا”۔
بہروزیان نے ابرا سروس کے حوالےسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ” ابرا سروس گزشتہ 10 سیزنز میں سیاحوں کے درمیان بہت مقبول رہی ہے لہذا، ہم اس بار تین الیکٹرک ابراز چلانے جا رہے ہیں۔
گوبل ویلیج کیا ہے؟
گلوبل ویلیج دبئی کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جو ہر سال ہزاروں مقامی اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے، ہر سال ہزاروں سیاح گلوبل ویلیج کی سیر کے لیے دبئی آتے ہیں۔ گلوبل ویلیج سیاحوں مختلف نوع کی تفریحی سرگرمیوں سے محظوظ کرتا ہے۔
تاہم اس سال گلوبل ویلیج کی 25 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے اس لیے اس سال کے سیزن کے لیے بڑھ چڑھ کر تیاریاں جاری ہیں۔
Source: Khaleej Times







