خلیج اردو
17 اکتوبر 2020
قاہرہ: مصر میں مذہبی مبلغ جمعہ کی نماز کا خطبہ پڑھانے سے پہلے انتقال کر گئے۔ ہزاروں نمازیوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
مقامی میڈیا کے مطابق نمازیوں کا کہنا ہے کہ وہ نماز سے قبل کا خطبہ دینے کیلئے آرہا تھا کہ اچانک وہ گرپڑ اور جب اسے اسپتال پہنچایا گیا تو وہ انتقال کر گیا تھا۔
ضمہ کی نماز کے بعد ہزاروں نمازیوں نے اس کی نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ محکمہ اوقاف کی وزارت کے سنیئر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
وہ جہاں پر خطبہ دیا کرتا تھا اس کی نماز جنازہ وہاں پڑھائی گئی اور موقع پر رقت امیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
Source : Gulf News





