متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سڑکوں کی مرمت اور توسیع کے منصوبے پر تیزی سے عمل جاری

خلیج اردو
17 اکتوبر 2020
راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں سڑکوں کو بہتر بنانے اور اس کی تجدید و تعیر نو کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ راس الخیمہ نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام سڑکوں کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سروسز میں ڈائریکٹر جنرل احمد الحمادی کا کہنا ہے کہ وہ راہئشیوں کو محفوظ بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمے نے مختلف نکاس اب کے سسٹم کی بھی بہتری کو یقینی بنایا ہے تاکہ ممکنہ سیلاب کے وقت سڑکوں پر ٹریفک کا بحاؤ کو متوازن رکھا جا سکے۔

الحمادی نے کہا کہ راس الخیمہ پل ، القواسیم ، آل موئریدہ اور کویت اسپتال کے راؤنڈ اباؤأٹ پر بھی کام ہورہا ہے۔ ہماری ٹیم مختلف نالوں کی صفائی میں بھی مصروف ہے تاکہ اچانک پانی آنے کی صورت میں وہ کسی نقصان کا باعث نہ بنے۔ اس موقع پر کورونا ایس او پیز کا خیال بھی رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا محکمہ 46 انلائن سروسز فراہم کرتا ہے جس سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے مارک سمارٹ اہلیکیشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button