متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں چاند پر جانے کیلئے اس میوزیم کی سیر کیجئے

خلیج اردو
18 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں میوزیم آف دی مون کے نام سے عجائب گھر کا افتتاح کر دیا گیا۔ منفرد خصوصیات کا یہ عجائب گھر اپنے ڈیزائننگ کے حوالے سے ایک شاہکار ہے۔ جہاں لوگوں سیر کرکے واقعی چاند پر جانے کا احساس پائیں گے۔

ناسا سے لی گئی تصاویروں کی طرز پر بنائے گئی اس چاند کو الکاوز میں اگلے 6 مہینوں کیلئے رکھا جائے گا۔ عوام کو یہاں تصاویر کھینچنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اولی اولی کی جانب سے یہ میوزم بنایا گیا ہے جس کی مشترکہ بانی اشا رامچاندانی کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس چاند کو متحدہ عرب امارات کے چاند مشن کے حوالے سے عوام میں دلچسپی بڑھانے کیلئے بنایا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات 2024 تک چاند پر اپنا مشن روانہ کرے گا جس حوالے سے عوام کو مختلف فلکیاتی اشیاء سے مانوس کرانا ہے۔ اس آرٹ ورک سے عوام میں اسپیس مشن میں دلچسپی لینے کا عجحان بڑھے گا۔

میوزم میں مختلف کھیل کھیلے جائیں گے جس میں موٹربائیکنگ ، راکٹ ریسنگ اور یوگا کے لیے سنٹر بھی بنائے جائیں گے۔ عجائب گھر 5 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button