خلیج اردو: اجمان میں محکمہ بلدیہ اور منصوبہ بندی 31 اکتوبر بروز ہفتہ سے ہیریٹیج ڈسٹرکٹ میں پارکنگ فیس وصول کرنا شروع کردیگی۔
یہ فیصلہ پیر کے روز سوشل میڈیا پر محکمہ کے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا۔
اس فیصلے کا مقصد علاقے میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ہے کیونکہ علاقے میں زبردست رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
محکمہ نے اس بات کا اشارہ دیا کہ عوامی مفادات کے حصول میں کار پارکوں کے انتظام میں ایک موثر نظام کی فراہمی کیلئے اجمان کے امارات میں پارکنگ کی جگہوں کے استعمال کو منظم استعمال میں لانے کے لئے کام جاری ہے۔






