خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے جیل قیدیوں کے 51 بچوں میں خصوصی تحائف تقسیم کیے

خلیج اردو: دبئی جیل کی خواتین قیدیوں کے کل 51 بچوں کو انسانی ہمدردی کے پیش نظر اپنے ماؤں کے ساتھ کچھ اچھا وقت گزارنے کاموقع دیا گیا جو وہ امسال ماہ جنوری کے بعد سے کرونا وباء کے پیش نظر نہیں مل پائے تھے۔

دبئی پولیس میں محکمہ تعزیتی اور اصلاحی اداروں کے تعاون سے بچوں اور خواتین کے محکمہ تحفظ کے ذریعہ انجام دیئے گئے ، ‘یو میڈ می ہیپی’ اقدام کے تحت افسران نے بچوں اور ان کے اہل خانہ میں کھلونے ، لباس اور کھانے کے کوپن تقسیم کئے۔

محکمہ تعزیرات اور اصلاحی اداروں کے جنرل جیل کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل جمیلہ الزبی نے کہا کہ بچوں کا خیال اچھی طرح سے رکھا گیا اور انکو وہاں کنڈرگارٹن ، پلے ہالا اور ایک ڈائننگ ہال جیسی متعدد سہولیات سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیا گیا۔

لیفٹیننٹ کرنل ال زبیبی نے مزید کہا ، "ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بچے اپنی ماؤں کے ساتھ معیاری وقت گزاریں اور محفوظ رہنے اور کوویڈ 19 کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اچھا وقت گذاریں۔”

"یہ اقدام رواداری اور محبت کی اقدار کو فروغ دیتا ہے۔ اس سے دبئی پولیس کے انسان دوست کردار کو فروغ ملتا ہے اور معاشرے میں مختلف شعبوں کے مابین مثبت مشترکہ کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button