خلیج اردو
20 اکتوبر 2020
دبئی: 70 سالہ مصری خاتون کو ان کے نافرمان بیٹے نے تشدد کے بعد زندہ جلا دیا۔ بیٹے نے ان پر پیٹرول چھڑک کر سیگریٹ سے آگ لگا دی۔
مقامی میڈیا کے مطابق پیر کے روز گیزہ کے علاقے میں ایک بیروزگار بیٹے نے ماں پر تشدد کیا اور بعد میں تیل چھڑک کر آگ لگائی۔
عینی شاہدین کے مطابق بلڈنگ کے چوکیدار نے جب انہیں مدد کیلئے پکارا تو اس کے بیٹے نے دروازہ بند کرکے بوڑھی ماں کی مدد کو آنے والوں کو روک دیا جس کے بعد ایمرجنسی ایمبولینس سروس کو کال کرکے بلایا گیا۔ ایمبولینس سروس کے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ خاتون انتہائی نازک صورت حال میں پڑی ہے، ان کا جسم جلا ہوا ہے جس پر تشدد اور سیگریٹ کے نشانات بھی تھے۔
قاتل بیٹے کو نوکری سے نکالا گیا تھا اور وہ ماں کے پنشن پر گزاراہ کرتا تھا۔ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ نفسیاتی مریض ہے۔
Source: Gulf News






