
خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے 3 نومبر کو یوم پرچم منانے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر بیان کرلی گئی ہیں جن پر سرکاری اور نجی اداروں کو عمل پیرا ہونا پڑے گا۔
متحدہ عرب امارات کے گورنمنٹ میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں ، حکام نے کہا ہے کہ وفاقی اور دیگر مقامی اداروں بشمول نجی شعبے کے افراد ، 3 نومبر بروز منگل صبح 11 بجے اپنے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایک ساتھ جھنڈا لہرائینگے۔
سرکلر کے مطابق ، احتیاطی اقدامات کوویڈ 19 وبائی امراض سے وابستہ غیرمعمولی حالات کی وجہ سے اٹھائے جارہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے یوم پرچم کے موقع پر اداروں کو مندرجہ ذیل رہنما خطوط پر عمل کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
* وہ تمام شعبے جہاں سرگرمی ہو رہی ہے اسے جراثیم کُش ہونا چاہئے۔
* حاضرین کی تعداد 20 افراد سے زیادہ نہیں ہونی ہوگی۔
* تمام شرکاء کو لازمی طور پر 96 گھنٹے کا کوڈ 19 منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔
* طلبا کو جسمانی طور پر سرگرمیوں میں شریک ہونیکی اجازت نہیں ہوگی۔
* جھنڈے بطور تحفہ تقسیم نہیں کیے جائینگے۔
* پرچم لہرانے کی تقریب کے ساتھ کوئی سرگرمی نہیں کی جائے گی۔
* پرچم لہرانے کی پوری تقریب میں معاشرتی دوری (کم از کم 2 میٹر) کو برقرار رکھنا چاہئے۔
* صرف ایک شخص کو پرچم بلند کرنے کی اجازت ہوگی۔
* شرکا کو پوری سرگرمی میں فیس ماسک پہننا ہونگے۔
* تقریب سے پہلے تمام شرکاء کے لئے درجہ حرارت کی جانچ ضروری ہوگی۔
کوویڈ 19 کا منفی نتیجہ ، سرگرمی کے علاقوں کیو جراثیم کشی اور شرکاء کی تعداد کو 20 افراد تک محدود رکھنا یہ سب یوم پرچم کے موقع پر کیے جانیوالے احتیاطی اقدامات کا حصہ ہیں۔







