خلیجی خبریںعالمی خبریںلائف سٹائلمتحدہ عرب امارات

اس سال دبئی کے گلوبل ولیج میں 5 مختلف طریقوں سے دیوالی منائیے۔

خلیج اردو: گلوبل ولیج اس سال اپنے مقررہ مقام پر جوش و خروش سے دیوالی منا رہا ہے اور اسی لئے اس پروگرام کے منتظمین اپنے زائرین سے ساتھ ملکر اس مخصوص ہندوستانی "روشنی کے تہوار” کو منانے کی گزارش کررہے ہیں۔

اس سال یہ تہوار 14 نومبر کو آرہا ہے۔ منتظمین کے ایک بیان کیمطابق ، "گلوبل ولیج اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور پارک میں ہر ایک کے لئے کچھ نہ کچھ ہو گا جو وہ دیوالی 2020 منانے میں ان کی مدد کرسکے گا۔”

گلوبل ولیج کے میلے سے لطف اندوز ہونے کے 5 طریقوں پر ایک نظر ڈالئے ۔

1. *کچھ نوادرات خریدیں* : اس ہفتہ کے آخر میں دیوالی کی تقریبات پارک کے بہت سارے پرکشش مقامات پر منانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ہندوستانی پویلین کے ساتھ شروع کرتے ہوئے ، ہندوستانی دستکاری ، نمونے ، سونا ، پکوان ، تحائف ، نوادرات ، گھریلو سجاوٹ ، اور دیگر بہت کچھ فروخت کرنے والی 240 دکانیں ہیں۔

2 *. بولی وڈ شو دیکھیں* : بالی ووڈ شوز کو بھی دیوالی کے جذبے میں اضافے کا ذریعہ بنایا گیا ہے۔ مرکزی اسٹیج پر ، مہمان بالی ووڈ کے مشہور گیتوں پر 16 باصلاحیت رقاصوں کے ساتھ ، ‘ایبسولوٹ بالی ووڈ’ کے نام سے ایک شو کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ ‘لائٹ ، کیمرا ، ایکشن… بالی ووڈ!’ شو مہمانوں کو تیز رفتار سفر پر بالی ووڈ کی کچھ انتہائی پسندیدہ فلمیں بھی دکھائی جائنیگی۔

3. *بچوں کا براہ راست شو* : چھوٹا بھیم براہ راست شو کڈز ’تھیٹر میں شائقین کے ساتھ نوجوان شائقین کو محظوظ کریگا۔

*فلش موب کے ساتھ رقص* : دی بالی ووڈ اسٹریٹ فلیش موب مہمانوں کی تفریح ​​کیلئے گلوبل ولیج کی سڑکوں پر آئے گا۔

*پکوانوں کے چسکے* : اس کے علاوہ ، کچھ مستند ہندوستانی ذائقے دیوالی کے موقع پر ملک کے بہترین پکوان لذتوں اور کھانے کے وسیع اختیارات و انتخاب کے ساتھ موجود ہونگے۔ گرینڈ بار بی کیو ، پنجابی دیسی اور ہندوستانی چاٹ بازار سمیت ہندوستانی ریستوراں اور کھوکھے والی آئٹمز ، یہ سب ہندوستانی ذائقے پیش کررہے ہونگے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button