خلیج اردو آن لائن:
ہمدردی کا دن منانے کےلیے راس الخیمہ امارات کے ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ورکس کی جانب سے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کیے جانے والے جرمانوں میں 30 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ رعایت تین دنوں کے لیے ہوگی۔ جو کہ 16 نومبر سے18 نومبر تک دی جائے گی۔
ڈیپارٹمنٹ کے مشیر احمد الشیہی کا کہنا تھا کہ اس رعایت مقصد اس خاص دن پر لوگوں کو چہروں پر خوشی لانا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ تاہم "اس رعایت کا اطلاق وزن کے کانٹے سے فرار کے دوران حد سے زیادہ بھرے ٹکروں کے ڈرائیوروں پر نہیں ہوگا”۔
مزید برآں، اس رعایت کا اطلاق اس اقدام کے اعلان سے پہلے ہونے والے جرمانوں پر ہوگا۔
سرکاری ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ انسپیکٹرز نے ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی مد میں جرمانوں پر مشتمل ہزاروں ٹکٹ جاری کر رکھے ہیں۔
احمد الشیہی کے مطابق "حال میں زیادہ تر چھاپے امارات کے قدری علاقوں، وادیوں وار پہاڑوں پر مارے گئے ہیں”۔
کیونکہ "ان قدرتی علاقوں جیسا کہ جیبل، عوامی ساحل، شیخ محمد بن زید روڈ ایک بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں”۔
لہذا ان علاقوں کی صفائی اور خوبصورتی کو یقینی بنانے کے لیے انسپیکٹرز گہری نظر رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ "ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو فورا ایک ایس ایم ایس میسج بھیج دیا جاتا ہے”۔
مزید براں، محکمے کی جانب سے عوام کو راقب پیٹرول کے ساتھ تعاؤن کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ماحول دشمن اور غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع محکمے کے ٹال فری نمبر 8008118 پر دیں۔
Source: Khaleej Times







