عالمی خبریں

گلف نیوز کے ڈلیوری ڈرائیور کو خراج تحسین پیش کیا گیا

انتخاب شاہ ہفتہ کے روز ایک ہٹ اینڈ رن حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے-

دبئی: گلف نیوز موٹرسائیکل کے ڈلیوری ڈرائیور کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو ہفتہ کی صبح سویرے ایک ہٹ اینڈ رن حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔

انتخاب شاہ ، 44 ، جو اصل میں ہندوستان کے شہر ممبئی سے تھا، راس الخور کے علاقے میں ریبیٹ اسٹریٹ کے ساتھ راشدیہ کی طرف جارہے تھے ،جب انہں اپنی شفٹ ختم کرنے کے بعد صبح قریب 3.30 بجے کار نے ٹکر ماردی۔

انتخاب شاہ اپنے پیچھے ایک بیوی اور چھوٹے بیٹے کو چھوڑ کرچلے گئے-

ڈرائیور جائے وقوع سے چلا گیا لیکن دو گھنٹے بعد واپس آیا اور پولیس کو خبر کردی –

انتخاب شاہ نے 2012 میں شمولیت کے بعد سے آٹھ سال تک گلف نیوز کے لئے کام کیا ۔ ان کے لائن منیجر جینٹرا عدنانی نے کہا ، "وہ ایک بہت ہی سرشار اور کوآپریٹو ورکر تھا ، ایک ٹیم پلیئر جس نے اپنے اہداف کو حاصل کیا ، ہمارے دلوں کو ان کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے اور ہم سبھی اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

Source : Gulf News
24 March 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button