خلیج اردو آن لائن:
بھارت سے دبئی آنے والے شخص کو ایئر پورٹ پر روانگی سے پہلے 19 لکھ روپے کے سعودی ریال رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کو بھارت کے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 کے سیکیورٹی چیک کے دوران گرفتار کیا گیا۔
سرکاری اہلکار کے مطابق ملزم کے بیگ سے 19 لاکھ مالیت کے سعودی ریال برآمد کیے گئے ہیں۔
سنٹرل انڈسٹریئل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ "مسافر اتنی بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی لیجانے کے حوالے سے کوئی ٹھوس دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد اسے مزید تفتیش کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا”۔
اس کے علاوہ حل ہی میں سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے حیدر آباد ایئر پورٹ پر شارجہ جانے والے ایک مسافر سے 32 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی تھی۔
29 سالہ ملزم مختلف ممالک کی کرنسی اپنے بیگ میں چھپا کر لیےجا رہا تھا جب اسے سیکیورٹی چیک پر پکڑ لیا گیا۔
Source: Khleej Times







