خلیج اردو: دبئی پولیس نے اپنے موبائل ایپ کے ذریعے ایک نئی سمارٹ سروس کا آغاز کیا ہے جو امارات کی سڑکوں پر رونما ہونے والے کسی بھی بڑے حادثے سے ڈرائیوروں کو آگاہ کرتا ہے۔
ریئل ٹائم انتباہات پیش کرنے والی اس خصوصیت کا مقصد ڈرائیوروں کو ٹریفک جام سے بچنے اور اپنے سفر کی بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
موبائل ایپ سڑک کے عارضی بند ہونے کے بارے میں صارفین کو بھی مطلع کرے گا۔
دبئی پولیس کے محکمہ مصنوعی انٹلیجنس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر خالد ناصر الزرزوقی نے کہا کہ عوام کو سمارٹ حل فراہم کرنا دبئی کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے لئے حکومت کے اسٹریٹجک مقاصد کو ظاہر کرتا ہے۔”
نیا فیچر آئی او ایس اور اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر دبئی پولیس سمارٹ ایپ کے ذریعہ دستیاب ہے۔
https://www.facebook.com/dubaipolicehq.en/videos/455039405520891/







