خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دُبئی میں ضعیف الاعتقاد شخص نے اپنی دوست کو تشدد کے بعد جان سے مار ڈالا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں ایک غیر ملکی شخص نے اپنی سے آدھی عمر کی محبوبہ کو اس شک کی بناء پر مار ڈالا کہ اس کے جسم پر شیطانی طاقتوں نے بسیرا کر رکھا ہے۔
یہ واقعہ دُبئی کے علاقے البرشا کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں مقیم پیش آیا جہاں 45 سالہ غیر ملکی اپنی 22 سالہ محبوبہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔دُبئی پولیس کے ایک اعلیٰ عہدے دار کرنل مکی سلمان احمد نے بتایا کہ کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ البرشا کے علاقے کے ایک اپارٹمنٹ میں نوجوان لڑکی انتہائی تشویش ناک میں پڑی ہے جسے فوری طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

پولیس ٹیم جب اپارٹمنٹ میں پہنچی تو باتھ روم میں ایک لڑکی مردہ حالت میں پڑی تھی جس کے جسم پر خون کے دھبوں اور خراشوں کے نشان تھے۔ اپارٹمنٹ میں موجود غیر ملکی شخص نے ہی پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی تھی۔ پولیس نے اس شخص سے پوچھ گچھ کی تو اس کا کہنا تھا کہ یہ لڑکی اس کی محبوبہ تھی جو پچھلے تین سال سے اس کے ساتھ ہی رہ رہی تھی۔ مگر کچھ عرصہ سے اس پر شیطانی طاقتوں نے اپنا قبضہ جما رکھا تھا، جن سے نجات دلانے کے لیے اس نے محبوبہ کی مار پیٹ کی، مگر اس دوران وہ اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑی ۔
اسے نہیں پتا تھا کہ وہ مر چکی ہے۔پولیس نے ملزم کے اعتراف کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ تاہم جب اسے مزید تفتیش کی گئی تو پتا چلا کہ افریقی ملزم نشے کا عادی تھا۔ اس کے اپنی محبوبہ سے کچھ عرصہ پہلے رقم کے لین دین کے معاملے پر اختلافات ہوئے۔ اس نے نشے کی حالت میں تشدد کر کے اسے مار ڈالا ہے اور پھر بعد میں شیطانی طاقتوں والی کہانی گھڑی ہے۔ ملزم نے اپنی جواں سال محبوبہ کی جان لینے پر بہت زیادہ شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button