خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے عالمی وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے ایک بڑے اقدام کی شکل میں روس کی اسپوتنک کوویڈ 19 ویکسین کی باضابطہ رجسٹریشن کا اعلان کردیا ہے۔
سپوتنک وی ایک روسی انسانی اڈینو وائرس پر مبنی ویکسین ہے۔
این سی ای ایم اے کے مطابق ، کوڈ – 19 کے خلاف بھرپور تاثیر ثابت کرنے اور اینٹی باڈیز پیدا کرنے کے بھرپور ردعمل” کے بعد اس ویکسین کی منظوری دی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لئے اب یہ تیسری کوویڈ 19 ویکسین دستیاب ہے ، کیونکہ اس ملک نے اس وائرس کے خلاف اپنی لڑائی کو تیز تر کردیا ہے۔
9 دسمبر کو ، متحدہ عرب امارات نے چین کی سینوفرم ویکسین کا اپنے باشندوں کے لئے باضابطہ اندراج کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد 23 دسمبر کو فائزر بائیو ٹیک کی بھی منظوری دی گئی۔







