خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

بھارت-دبئی امارات کی پروازیں: مفت ہوٹل کا قیام کیسے حاصل کیا جائے

خلیج اردو: ایمرٹس ایئر لائن نے فاِیئو سٹار ہوٹل میں دو رات کے قیام کے ساتھ ساتھ دبئی جانے والے مسافروں کے لئے 10 کلو اضافی سامان الاؤنس اور خصوصی ہوائی جہاز کے کرایے متعارف کرائے ہیں۔
ہندوستان سے دبئی کے لئے 28 مارچ تک واپسی کے لئے ریٹرن اکانومی کلاس کے ٹکٹوں پرسفر کرنے والے مسافر ، 15 مارچ سے 30 جون کے درمیان سفر کرکے "جے ڈبلیو میریٹ مارکوس میں ایک اعزازی ایک رات قیام کے اہل ہیں۔ بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس مسافر جو ایک ہی عرصے کے دوران پروازیں بک کرتے ہیں وہ آنے کے دن سے دو اعزازی راتوں کے ’قیام‘ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

فائیو اسٹار ہوٹل میں مفت رات کے قیام کا فائدہ اٹھانے کے لیے ، امارات کی پروازوں پر ہندوستان سے دبئی آنے والے مسافروں کو اپنی تصدیق شدہ بکنگ اور مسافروں کا نام ، فون نمبر اور ای میل پتے کے ساتھ emiratesoffer@emirates.com پر ای میل بھیجنا ہوگا
مذکورہ تفصیلات ملنے کے بعد امارات مسافروں کو ہوٹل بکنگ کی تصدیق ای میل کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button