
خلیج اردو
11 مارچ 2021
زائرین کو لیجانے والی بس کھائی میں گرنے سے قیمتوں جانوں کے ضیاع کی افسوسناک اطلاع آرہی ہیں ۔
حکام نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ درجنوں عازمین کو لے جانے والی ایک بس انڈونیشیا کے جاوا جزیرے پر سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 27 افراد کو ہلاک ہو گئے ہیں۔
مغربی جاوا کے سماڈانگ ضلع میں بدھ کے روز دیر سے ہونے والے اس المناک حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے رات بھر کرینوں کا استعمال کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو ملبے سے نکال ہے۔
66 مسافروں کو لے جانے والی یہ بس ، خراب روشنی والی سڑک پر سفر کر رہی تھی جب یہ 20 میٹر کی کھائی میں گر گئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور اور کم عمر نوجوان مسافر بھی شامل ہیں جبکہ 39 افراد حادثے میں بال بال بچ گئے۔حکام نے بتایا کہ وہ
حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
بس مغربی جاوا میں ایک مذہبی زیارت گاہ سے سبانگ نامی قصبے کی طرف لوٹ رہی تھی ۔ اگرچہ پولیس ابھی بھی حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے ، لیکن زندہ بچ جانے والے افراد نے حکام کو بتایا کہ بظاہر گاڑی کی بریک خراب ہوئی ہے۔
بینڈنگ کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ ڈیڈن رڈوانسہ نے بتایا کہ 27 لاشیں اور 39 زخمی افراد کو اسپتال اور قریبی ہیلتھ کلینک لے جایا گیا ، جس میں ایک کمسن لڑکے کی لاش بھی شامل ہے جسے ملبے سے نکال گیا ہے۔
رڈوانساہ نے بتایا کہ تیرہ زخمیوں کو شدید زخمی ہونے کے سبب علاج کرایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ڈرائیور بھی شامل تھا۔
ٹیلیویژن پر چلنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس اور امدادی کارکنوں نے نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی سے زخمیوں کو نکال لیا ہے اور جاں بحق افراد کو ایمبولینسوں میں پہنچایا گیا ہے۔
جنوب مشرقی ایشیائی جزیرے میں ٹریفک حادثات عام ہیں ، جہاں گاڑیاں اکثر پرانی اور ناقص دیکھ بھال کی جاتی کی وجہ سے خراب سڑکوں پر قیمتی جانوں ضیاع کا باعث بنتی ہے۔
سن 2019 کے آخر میں سماترا جزیرے پر بس گرنے سے گرنے سے کم از کم 35 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Source : Khaleej Times






