خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں ایک عرب باشندے اور اسکے دوست کے خلاف راس الخیمہ کی سول کورٹ میں اپنی دادی کے 1 لاکھ 50 ہزار درہم کیش اور 60 ہزار درہم مالیت کے زیورات چرانے کے الزام میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت کے ریکارڈ کے مطابق بزرگ خاتون نے پولیس کے پاس چوری کی شکایت درج کروائی تھی، خاتون کے خیال تھا کہ کچھ جرائم پیشہ افراد نے چوری کی ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ "انہوں نے میرا پاسپورٹ، موبائل فون، برتھ سرٹیفکیٹ، آئی ڈی، اور میرے بیٹے کا پاسپورٹ چوری کر لیا ہے”۔
شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی اور مشتبہ افراد تک پہنچ گئی، جو کہ اس شکایت کنندہ کا پوتا اور اسکا ایک دوست تھا۔
چوری کی گئی رقم اور زیورات پوتے کی گاڑی اور ایک ہوٹل امارات میں ایک ہوٹل سے برآمد کر لی گئی۔ اس کے علاوہ خاتون کا بیگ اور دیگرکاغذات اور سامان بھی اس کے پوتے کی گاڑی سے برآمد کر لیا گیا اور اسکی گاڑی سے شراب کا باکس بھی برآمد ہوا۔
گرفتاری کے بعد مدعاعلیہ پوتے نے اعتراف جرم کر لیا۔ اور پولیس کو بتایا کہ اس نے چوری اس وقت کی جب اس کی دادی گھر پر نہیں تھی۔ اس نے رقم اور زیورات ایک بیگ میں ڈالے اور اپنے ایک دوست کے ساتھ ایک ہوٹل میں گیا اور زیوارت اسکی ہوٹل کی ایک سیف میں رکھ دیے۔
تاہم، مدعاعلیہ کے دوست نے اعتراف جرم سے انکار کیا ہے اور اسنے موقف اختیار کیا ہے کہ مدعاعلیہ نے اسے بتایا تھا کہ وہ تمام رقم اور زیوارت اپنی دادی سے پوچھ کر لایا ہے۔
عدالت نے ضبط کی گئی تمام رقم اور زیورات بزرگ خاتون کو واپس لوٹانے کا حکم دیا ہے۔
Source: Khaleej Times







