
خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے رہائشی اب کچھ گھنٹوں یا دنوں کیلئے تدبیر مراکز سے گھریلو ملازمین کی خدمات حاصل نہیں کرسکیں گے۔
وزارت انسانی وسائل اور امارتائزیشن (ایم او ایچ آر اے) نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی اقدام کے طور پر قلیل مدتی بھرتیوں کو معطل کردیا ہے۔
کارکنوں کی اب کم سے کم سات دن کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ایم اوہ ایچ آر اے نے کہا کہ اس مدت کے دوران انہیں تبدیل کرنے یا منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
مزید یہ کہ کارکن تعینات ہونے سے پہلے ہی کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔
اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی مارچ سے صرف تدبیر مراکز سے گھریلو مددگار رکھ سکتے ہیں کیونکہ حکومت گھریلو ملازمین کے لئے تمام نجی بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کو بند کررہی ہے۔
تدبیر مراکز ، جن کی خدمات ایم اوہ ایچ آر اے کے ذریعہ ریگولر ہیں ، نے گھریلو مددگاروں کی بھرتی کے لئے ایجنسیوں کی جگہ لے لی ہے۔
وزارت کے ذریعہ تدبیر بھرتی مراکز تین سال قبل قائم کیے گئے تھے اور اب متحدہ عرب امارات میں اس کی تعداد 54 ہے۔







